لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے)جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک پولیسنگ اور معیاری تفتیش پر پولیس آفیسرز اور جوانوں کی حوصلہ افزائی لوئر دیر پولیس کے 11 افسران اور جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیالوئر دیر: ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی نے پولیس افسران اور جوانوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا ڈی پی او لوئر دیر نے اس موقع پر کہا کہ پولیس افسران کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ قابلیت نے نہ صرف جرائم کے خاتمے میں مدد دی ہے بلکہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا مقصد پولیس اہلکاروں کو مزید متحرک اور پرعزم بنانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں بھی اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ انعامات ان اہلکاروں کے لیے ایک مثال ہیں جو عوام کی خدمت اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ڈی پی او نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مزید بہتری لائیں اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کریں تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں سب انسپکٹر حیات محمد، ہیڈکانسٹبل گوہررحمان، ہیڈکانسٹبل ارشد خان، ہیڈ کانسٹبل نیاز علی شاہ،ہیڈ کانسٹبل صادق حسین،سب انسپکٹر امین الوہاب، اے ایس آئی منتظر خان، انسپکٹر سلیم شاہ خان، نورمحمد،سلمان،طاہر اللہ ودیگر شامل تھیں