لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے)محکمہ صحت دیرلویر نے ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کردیا تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں کی لیبارٹریز کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے ایک نجی کمپنی سیمعاہدہ طے پاگیا ہیجس سے ہسپتالوں کے مالی معاملات بھی صاف وشفاف ہو جائے گی اس سلسلے میں ڈی ایچ او دیرلویر ڈاکٹر نثار نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دیرلویر کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو عوام کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 24 گھنٹے فعال بنایا ہے ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی بھی کی گء ہے اور تمام شہریوں کو ان کے دہلیز پر صحت کے سہولیات مل رہی ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کی مسائل میں کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں کی لیبارٹریز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے نجی کمپنی سے معاہدہ طے ہوا ہے جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا جس سے ہسپتالوں کی مالی معاملات صاف وشفاف اندازہ میں مکمل کی جائے گی انہوں نے کیا کہ باؤلے کتوں کی ویکسین ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں دستیاب ہے اور مریض وہاں سے ویکسین لے سکتے ہیں۔۔۔