باجوڑ: خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری، فوری احکامات جاری

Spread the love

باجوڑ میں خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد۔خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی سربراہی میں سول کالونی جرگہ ہال میں خصوصی افراد کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں انتظامی افسران، پولیس، محکمہ صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران خصوصی افراد نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ،ویل چیئرز، مصنوعی اعضا کی فراہمی، سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں، میں ویل چیئر ریمپ کی تعمیر، سکولوں اور کالجز میں داخلوں میں رعایت، ذہنی معذور افراد کے لیے سکول اور بحالی مرکز کی فراہمی، زرعی تربیت اور تخم کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کے ذریعے خصوصی افراد کے لیے ایمبولینس کی سہولت کی فراہمی جیسے مسائل پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے موقع پر ہی انتظامی مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کئیں۔ ان میں سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں بشمول بینکوں میں ویل چیئر ریمپ کی فوری تعمیر، ای کامرس آئی ٹی کورس میں تعلیم یافتہ خصوصی افراد کی شمولیت، سپیشل پرسنز کے علاج کے لیے ایمبولینس کی فراہمی کے لیے ریسکیو ایمرجنسی آفیسر کو ہدایات، اور انجمن بحالی معذوران کے دفتر کی باؤنڈری وال کی فوری تعمیر کے لیے ٹی ایم اے خار کو احکامات شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ سرکاری دفاتر میں خصوصی افراد کو مکمل ترجیح دی جائے اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button