
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام تالاش میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح رکنیت سازی مہم بڑی زرو وشور سے جاری ہے۔اب تک گھر گھر رکنیت سازی مہم کی تحت لوگوں نے خواتین سمیت بڑی تعداد میں جے یو آئی کے رکنیت حاصل کر لی ۔جبکہ پارٹی قائدین کے ہدایات کے مطابق رکنیت سازی کا یہ مہم 20جولائی تک جاری رہے گا ۔ ماسٹر عبدل محمد
ان خیالات کا اظہار تالاش بازار میں رکنیت سازی مہم کے دوران جمعیت علمائے اسلام ف گروپ کے تحصیل جنرل سیکرٹری تیمرگرہ اور تالاش کے سطح پر رکنیت سازی مہم کے نگران ماسٹر عبدل محمد نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف گروپ کے ایک مذہبی اور سیاسی جماعت ہے ۔جو کہ جمہوری اصولوں اور اقدار کا پاس رکھتے ہوئے رکنیت سازی مہم چلاتے ہیں ۔پارٹی آئین اور ڈسپلن کی تحت ہر کوئی باقاعدہ رکنیت سازی فارم پر کرکے پارٹی کا رکن بن سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تالاش کے مختتلف مقامات پر ایمسال خواتین سمیت لوگوں نے جمعیت علمائے اسلام کے ترقیاتی اور تعمیراتی کارکردگی سے متاثر ہو کر بڑی تعداد میں جے یو آئی کے رکنیت قبول کر لی ۔ماسٹر عبدل محمد نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف نئی ممبر شپ حاصل کرنے والوں کے امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے ۔اور کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے۔ کیونکہ جمعیت علمائے اسلام ف کا اصل مقصد سیکولر قوتوں کے مقابلے میں ووٹ کے ذریعے ایوان بالا پہنچ کر ملک بھر میں اسلامی نظام قیام ہے ۔لہذا لوگ سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔