
لوئیر دیر فلاحی تنظیم نوجوانان کوٹکے رباط نے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا اس سلسلے میں فلاحی تنظیم نوجوانان نے اپنے مدد آپ کے تحت علاقے کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کردیا اب تک 300پودے لگائے گئے اس موقع پر ایس ڈی ایف او تیمرگرہ یونس خان فلاحی تنظیم کوٹکے رباط کے صدر دیدار سید باچا،.مولانا غنی الرحمن، ملک حمید، سیدحاجی اکبر، س سیدبگتگین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے شجر کاری بہت ضروری ہے ہم سب کو چاہیے کہ شجر کاری مہم بھرپور حصہ لے اور اپنے اردگرد کے علاقوں میں پودے لگا کر علاقے کو سر سبز و شاداب بنائیں انہوں نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے