
ضلعی انتظامیہ کا طورخم بارڈر پر اسمگلنگ کیخلاف کارروائی/ گودام سے لاکھوں روپے کی ممنوعہ غیر ملکی اشیاء برآمد گودام سیل
خیبر: اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کی سربراہی میں ایف سی ٹیم کے ہمراہ طورخم بارڈر کے قریب کاروائی، ڈپٹی کمشنر ثناءاللہ
خیبر: کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر گودام میں اسٹور کئے گئے غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد،ڈپٹی کمشنر
خیبر: برآمد کی جانے والی اشیاء میں 12 ہزار سے زائد سیگریٹ پیکٹس برآمد، ڈپٹی کمشنر خیبر
خیبر:گودام سے ممنوعہ ادویات، پان اور دیگر اشیاء کے 272 پیکٹس برآمد، ڈپٹی کمشنر
خیبر: ممنوعہ ادویات، پان اور سیگریٹ طورخم بارڈر سے پشاور اور دیگر اضلاع منتقل کرنی تھی ، ڈپٹی کمشنر
خیبر: غیرملکی اشیاء کے پیکٹس کو سرکاری تحویل میں لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر