دیر پائین: یوم شہدا پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

دیر پائین میں یوم شہدا پولیس عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اس حوالے ضلع کونسل ہال بلامبٹ میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر جناب محمد عارف خان ، ڈی پی او جناب مظہر اقبال رائے، ایس پی انوسٹی گیشن محمد رشید خان، کیپٹن عابد 185 وینگ، پولیس شہداء کے ورثاء، انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارلدین، ڈی آر سی کے اکرام خان، پولیس افسران واہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں شہدا کے بچوں اور مقررین نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان نے کہا کہ شہادت ایک عظیم مرتبہ ہے خود شہید کا بھائی ہو۔ اللہ تعالیٰ شہادت کے عظیم رتبے پر اپنے خاص بندے فائیز کرتے ہیں۔
۔ شہادت اتنا عظیم رتبہ ہے کہ صحابہ کرام اس کی آرزومند تھے۔
۔ شہید کے خون کا پہلا قطرہ گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف کرتا ہے۔
۔ 70 انسان جس پر جہنم واجب ہوچکی ہو اللہ تعالیٰ شہید کے سفارش پر ان کو جنت میں داخل کریں گے۔
۔ شہید روز محشر میں انبیاء کرام کے صف میں ہونگے۔
۔ شہدا کے خاندانوں کو اللہ تعالیٰ حوصلہ و استقامت دیتا ہے۔
۔ کسی نے بغیر کسی وجہ کے ایک انسان کو ناحق قتل کیا گویا اس نے سارے انسانیت کو قتل کیا اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے سارے انسانیت کے جان بچائی۔
۔ امان وامن قائیم رکھنے کے لیے پاک آرمی ، پولیس ، لیویز ، قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں اور عوام نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہدا کے خاندان کو کسی قسم کا مسئلہ ہو وہ میرے ساتھ ڈائریکٹ رابطہ کریں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔
اس موقع پر ڈی پی او لوئر دیر مظہر اقبال رائے نے کہا کہ
۔ کہ خیبر پختونخواہ خاص کر دیر پائین کے عوام دلیر اور مہمان نواز لوگ ہیں۔
۔ پاکستان شہدا کے خون کی مرہون منت ہیں۔
۔ شہیدا ہمارے ملک اور اداروں کے جھومر ہیں۔
۔ پولیس ملک کی دفاع اور استحکام کے لئے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں پولیس نوکری نہیں بلکہ جہاد کررہی ہے
۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ حق و باطل کی جنگ ہیں۔ یہ امن اور فتنے کی جنگ ہے۔
۔ ہم کسی کو یہ جنگ نہیں جیتنے دیں گے۔
۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ قوم کے مکمل سپورٹ کے ساتھ جیتیں گے۔
، انجمن تاجرا ن تیمرگرہ کے صدر رحاجی انوار الدین، ڈی آر سی کے اکرام خان نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پاک ارمی ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ملک دشمن عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ کر ملک وقوم کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے مملکت پاکستان کے خلاف دشمن قوتیں برسر پیکار اور وہ پیسہ کی زور پر پولیس، فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ نوجوان ملک دشمن کے پروپیگنڈے میں نہ آئے
پولیس 24گھنٹے عوام کی تحفظ کے لئے ڈیوٹیاں انجام دے رہی ہیں انھوں نے کہا کہ پولیس شہداء کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور قر با نیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی
تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہدا کے بچوں اور ان کے خاندان کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ۔ شہدا کے بچوں اور ان کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔
تقریب کے آخر میں شہدا کے درجات کی بلندی ، امان و امان اور ملک کی استحکام کے لئیے خصوصی دعا کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button