سوات میں ادارہ برائے زرعی سیاحت کے زیر اہتمام آڑو میلہ کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
سوات میں ادارہ برائے زرعی سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ سوات میں شعبہ زراعت توسیع سوات اور سوات ایگرو کیمیکلز کے تعاون سے آڑومیلہ کاانعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل،محکمہ زراعت شعبہ تحقیق حکومت خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبد الروف نے آڑو میلہ کا افتتاح کیا.میلہ میں سوات بھر سے کاشت کاروں نے مختلف اقسام کے آڑو، ڈرائی فروٹ اور مشروبات کے اسٹالز لگائے تھے جبکہ زرعی ادویات کی کمپنیوں کی جانب سے ادویات کے اسٹالز بھی سجائے گئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبد الروف نے زمینداروں اور پرائیویٹ اداروں کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنے کو زرعی مسائل کے حل کے لئے اہم قراردیا اور زرعی سیاحت کے فروغ کو زراعت کی ترقی کے لئےکارآمد قرار دیا۔وائس چانسلر، زرعی یو نیورسٹی سوات ڈاکٹر داؤد جان نے بھی اس آڑو میلے میں خصوصی شرکت کی۔صدر مرکزی انتظامی کمیٹی فارم سروسز سنٹرز ضلع سوات صلاح الدین خان تقریب کے پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ مینگورہ سوات ڈاکٹر روشن علی، پی آر او ہا رٹیکلچر اے آر آئی مینگورہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اورریارچ آفسیر نادیہ بوستان نے شرکاء کو آڑو اور دیگر باغات وفصلات کے بارے میں زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ سوات کے کردار کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔میلہ کے آغاز میں ڈاکٹر روشن علی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ھوئے سوات میں آڑو فیسٹول کے انعقاد کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے سیکریٹری زراعت اور منسٹر زراعت حکومت خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس علاقے میں زراعت میں جدت اور ترقی ، زمینداروں کی خوشحالی میں دلچسپی لے رکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جا ئیگا تاکہ زمینداروں کے مسائل کے حل اور ان کی خوشحالی کے لیے کام کیا جا سکے. محمد صدیق ڈائریکٹر، شعبہ زراعت توسیع ضلع سوات لوئر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات کے زمینداروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ان کی کوششیں جاری رہینگی. انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ سوات کے ساتھ مل کر سوات کے زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھا جائیگا۔محمد سعیدخان چیف ایگزیگٹیو آفیسر، ایگری ٹورزم خیبر پختونخوا نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور زرعی سیاحت کے مقاصد اور آڑو میلے کے فوائد سے شرکاءکو تفصیل سے آگاہ کیا۔۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اعزازی شیلڈز اور سٹالز لگانے والوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button