لوئر دیر: پیپلز پارٹی کی قیادت میں تبدیلی، نواب زادہ احمد زیب قائم مقام صدر مقرر

Spread the love

تیمر گرہ: پیپلز پار ٹی کی صوبائی قیادت نے نواب زادہ احمد زیب خان کو پیپلز پا رٹی لوئر دیر کا قائم مقام صدر جبکہ نعیم اللہ خان کو قائم مقام جنرل سیکرٹری منتخب کرنے کا نو ٹفکیشن جا ری کر دیا پیپلز پا رٹی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی نومنتخب ضلعی صدر نواب زادہ احمد زیب کے ررہائش گاہ پر انہیں مبارک باد دینے کے لئے کارکنوں کو تانتا بندھا رہا نومنتخب قائم مقام صدر نو اب زادہ احمد زیب نے کا رکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائدین نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں ٹھیس نہیں پہنچاینگے لوئر دیر کارکنان کی مشاور اور تعاون سے پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لئے اپنے صلاحتیوں کو بروئے کا ر لینگے اور یونین کونسل اور ویلج کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کرکے پارٹی کے دیرینہ رہنماووں اور نا راض رہنماوں کو ان کے گھر گھر جاینگے اور نوجوانوں کو موقع دیکر انہیں اگے لاینگے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوئر دیر میں پیپلز پا رٹی بڑی سیاسی قوت رہی ہے اور پیپلز پا رٹی نے لوئر دیر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے ہیں اور لوئر دیر کی تعمیر ترقی میں پیپلز پا رٹی کا اہم کردار رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی پر عوام کا اعتماد بحال کرینگے اور لوئر دیر میں پیپلز پا رٹی کو بڑی سیاسی قوت بناینگے انھوں نے پیپلز پا رٹی لوئر دیر کا صدر منتخب کرنے پر پیپلز پا رٹی مرکزی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری، نئیر بخاری،صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا، اور شجاع خانزادہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button