
لوئیر دیر: یوم شہدائے پولیس 4 اگست کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس سرکل تیمرگرہ خال میدان کی جانب سے ریلی کا انعقاد
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر راے مظہر اقبال کے ہدایت پر انچارج ٹریفک انسپکٹر خان نظر خان کی نگرانی میں ٹریفک پولییس کی جانب سے شہداے پولیس کی قربانیوں کے اعزاز میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ منعقد ریلی میں پولیس افسران و جوانان نے حصہ لیا اور شہداء کے تصاویر اور بینرز ہاتھ میں لے کر شہداء کے حق میں پرجوش نعرے لگائے گئے۔اس موقع پر انچارج ٹریفک پولیس انسپکٹر خان نظر خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی فرنٹ لائن فورس ہے جو اس لحاظ سے منفرد ہے کہ ملک و قوم کی بقاء کی اس جنگ میں پولیس کے سپاہی سے لے کر ڈی آئی جی تک جانوں کی قربانی پیش کی, ان قربانیوں کے بدولت اج امن کی فضاء قائم و دائم ہیں۔