پی ٹی آئی ترقی کی راہ میں رکاوٹ، خیبر پختونخوا میں کرپشن اور مسائل پر تنقید، امیر مقام

Spread the love

پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان اور سیفرن انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم دھرنے والے نہیں کام کرنے والے لوگ ہیں اور ہماری حکومت نے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے اس کے برعکس عمران خان ملکی ترقی کا پہیہ روکنے کیلئے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ اتوار کے روز پشاورمیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا کوئی کام نہیں کیا دوسری جانب وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور بہترین کارکردگی نے عوام کے دل جیت لیے ہیں وہ پاکستان دشمنوں کی طرح پاکستان کی ترقی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ اپ تشریف لے ائےہماری مخلوط وفاقی حکومت ہے۔اتحادی جماعتیں ہیں ہمارے ساتھ ہے،ہمارے سامنے بہت سارے چیلجنز ہے ۔دہشتگردی ،مہنگائی اور معاشی مسائل ہیں ،اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلف دے رہے ہیں ،عوام کے مسائل ترجیحی بینادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سٹاکٹ اکسچینج مارکیٹ اوپر گیا ہے ہم چاہتئے ہیں کہ عوام کو روگار ملے،غربت کا مسلہ ہے،وزیراعظم عوام کی خدمت کے لئے بہت کچھ کررہے ہیں ،اس صوبے میں کرپشن عروج پر ہے لڑائی جھگڑے معول بن گئے ،اس کے وزراء خود اپنے حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کررہے ہیں،ائے روز گرڈ اسٹیشن پر حملے کرتے ہیں۔لڑائی جھگڑے مسائل کا حل نہیں ہے ،مسائل کو مذاکرات کے زریعے حل کرنا چاہے۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی بڑی ہے ۔اس کے لئے پولیس اور سی ڈی کو مضبوط کرنا چاہیے،خیبرپختونخوا حکومت کو وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ کاکردگی میں مقابلے کریں ،وزیر اعلی پنجاب کی کاکردگی نظر ارہی ہے مگر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی کاکردگی نظر نہیں ارہی ہے ،گندم سکینڈل کی صاف وشفاف انکوائری ہونی چاہے ،ہمیں پتہ ہے کہ کون کون اس میں ملوث ہے ہمیں سب کچھ پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دور میں ملک ڈیفالٹ میں جا رہا تھا شہباز شریف نے بچایا ،ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،عام آدمی مہنگائی کو فیس کررہا ہے خواہش ہے کہ مہنگائی ختم ہو،بجلی گیس سستی اور ملک میں امن یہ وزیر اعظم کی خواہش ہے،ایسا نہیں ڈالر رات کو ایک صبح دوسرا ریٹ ہو استحکام آیا ہے ،ملک کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے ،شہباز شریف جس طرح محنت کر رہا ہے کسی سے ڈھکی چھپی ہے ۔امیر مقام نے آرمی چیف کو معیشت کی بحالی کے لئے خراج تحسین پیش کیا،صوبے میں لڑائی اور اسکینڈل نظر آرہے ہیں کرسی کےلئے سب ہو رہا ہے ،صوبے میں کرپشن عام ہے صوبے میں صرف دھمکیاں ہی کام کوئی نہیں ،فلاں بٹن بند کرینگے اور دہشتگروں پر ہاتھ ڈالنے والوں کے خلاف ہیں ،یہ گرڈ اسٹیشن کسی کے باپ کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں ،آرام سے بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے بد معاشی نہیں چلے کی ،جلسوں میں جزباتی تقریر سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ امن کے لئے حل نکالنا ہوگا ،ہماری پولیس ایف سی اور آرمی نے ملک کےلئے قربانیاں دیں ہیں ،فورسز کو کیا دیا اور سوچ کیا ہے ان کو وسائل دینے کےلئے ؟انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کیا کر رہی ہے اور آپ خیبر پختونخوا میں کیا کر رہے ہیں ،خیبر پختونخوا میں صرف اسکینڈل ہی سکینڈل ہیں ،ہر محکمے میں صرف اور صرف اسکینڈل ہی سکینڈل ہیں فارسٹ ،تعلیم ،صحت پرجگہ کرپشن کا بازار گرم ہے ،یونیورسٹیوں کی زمین بیچنے کے خلاف ہیں ، عمران خان گورنر ہاؤس ،وزہر اعلی ہاؤس ان سب کو کب یونیورسٹیاں بنائیں گے ؟انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹر مرضی کا لگایا ہے من مانے کیسز بنائے جا رہے ہیں ،تیسری ٹرم میں کتنے میگا واٹ بجلی بنائی ہے صوبے میں پانی دریا سب کچھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف دوسروں پر تنقید کرتے رہتے ہیں خود کچھ نہیں مل رہا ہے ،شیر افضل مروت کو تحریک انصاف کے لئے کام کیا اس کے ساتھ کیا ہوا ،جسٹس وجہہ الزمان کے بعد کس کس کے ساتھ کیا کیا حال ہوا ہے وہ سب عوام کے سامنے ہیں،باہر بیٹھے اورسیز سوچ لیں پھر عمران خان کی باری نہیں آئے گی ،عمران خان باجواہ کو باپ کہتے تھے اور اب جانور تک کہتےگئے،فوج کو بدنام کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ،علی امین گنڈاپور کہیں کہ ایک ہفتے کےلئے صوبے سے نکل جائیں ،امن وامان کی صورت حال خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کو کیا ہوا سب کے سامنے ہے ،خیبر پختونخوا کے لوگوں کو امن نہیں چاہیے؟صوبے میں مافیا اور اسمگلر سر گرم ہیں اور کچھ بھی نہیں ہے ،پی ٹی آئی میں اچھے لوگ بھی ہیں ان سے کہتا ہوں ،صوبے میں اچھے اقدامات صوبائی حکومت کا کام ہے ،صوبے میں اپوزیشن فرینڈلی نہیں ہے ممبران کام کررہے ہیں ،جماعت اسلامی اور ہمارے معاملات چل رہے ہیں ،آئی پی پی معاہدے ہمارے دور میں نہیں ہوئے یہ اس وقت کی ضرورت تھی تاہم اس نظر ثانی ہونی چاہیئے تاہم پی ٹی آئی اور دیگر جماعتون کو آگے آ کر اس کیلئے لائیحہ عمل بنانا ہوگا،صوبہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ہے صرف ایک ایک نام بھجوایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button