شانگلہ: وفاقی وزیر امیر مقام کا طلباء کو تعلیمی کامیابی پر تین لاکھ روپے انعام کا اعلان

Spread the love

شانگلہ(آفتاب حسین سے)شانگلہ سےرکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ آج کا بچاپاکستان کا کل ہے یہ بچے بڑے ہو کر ملک کی بھاگ دوڑ کو سنبھالیں گے، شانگلہ جیسے بالائی پہاڑی علاقوں میں محدود وسائل کے باوجود نمایاں کارکردگی حاصل کرنے سے واضح ہے کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں کے طلباء بھی بے پناہ ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔ ہمیں ان پر فخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزگورنمنٹ سینٹیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ الپوری تا لیلوئی بجلی فیڈر32.45 ملین لاگت سے تکمیل تک پہنچنے والے فیڈر کا افتتاح کیا جس سے کم ولٹیج اور باربار فالٹ کا مسئلہ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔ سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے اور ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی تاکہ اس ملک کی مستقبل سنور سکیں اور طلباء ہی ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔ انھوں نے میٹرک امتحان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء کیلئے اپنے جیب سے تین لاکھ روپے کا اعلان کیا سکول کے116 طلباء کا اے ون گریڈ، 84 کا اے گریڈ اور 33 نے بی گریڈ حاصل کیاتھا جس پرسکول اساتذہ کوزبردست خراج تحسین پیش کیا اورسکول کے دوبارہ تعمیر نو کے حوالے سے متعلق حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پورن اور چکیسر میں پارٹی رہنما ہوں کہ ہمراہ مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی کی اور کارکنان سے بھی ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button