خاتون ٹیچر کا شادی سے انکار پر قتل، خواتین ورکرز میں تشویش کی لہر

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے )
خاتون ٹیچر کو شادی کے نام پر زبردستی لے جانے سے انکار پر والد کے سامنے قتل کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر ار ڈی او میڈم نور بستیہ طوطالئی پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کریں۔نوربستیہ

ار ڈی او بونیر کی ڈائریکٹر میڈم نور بستیہ نے جنگدرہ طوطالئی سکول کی خاتون ٹیچر کو والد کے سامنے گولیاں مارکر موقع پر ھلاک کئے جانے کے واقعے پر سخت فکر مندی کا اظہار کیا ہے اور مزید کہا ہے کہ اس واقعے سے خواتین ورکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور خواتین ورکرز عدم تحفظ کی شکار ہے ۔
میڈم نور بستیہ نے مقتول لیڈی ٹیچر کے والد کا حوالا دیتے کہا ہے کہ ملزم نے پہلے بھی اس خاتون ٹیچر کو اٹھانے کی دھمکیا دی تھی اور حملہ بھی کیا تھا جس سے پولیس کو آگاہ کیا گیا تھا۔
میڈم نوربستیہ نے خواتین اور خواتین ورکرز کے خلاف زبردستی کی شادی اور اغواء دھمکی اور حراساں کرنے کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button