وکلاء اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان تصادم، بار ایسوسی ایشن میدان جنگ بن گیا

Spread the love

کاٹلنگ( فیضیاب خان)کاٹلنگ! تحصیل بار ایسوسی ایشن میدان جنگ بن گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے دوران پیشی وکیل کو عدالت سے باہر کہنے پر وکلاء آپے سے باہر ہوگئے،  وکلاء نے اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی بھی زبردستی چھین کر چابی اپنے پاس رکھ لی اور بعد میں اسسٹنٹ کمشنر کے عدالت کو زبردستی تالے لگا دیے۔ اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کے رویے کے خلاف وکلاء نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں وکلاء نے تمام کیسز سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ مردان سے بھی وکلا کاٹلنگ باروم پہنچ کر کاٹلنگ وکلا کیساتھ کھڑے ہوگٸے۔ طویل مذاکرات کے بعد وکلاء اور اسسٹنٹ کمشنر کے مابین مردان بار صدر نور باچہ خان، کاٹلنگ سرکل ڈی ایس پی گلشید خان، تھانہ کاٹلنگ ایس ایچ او مدثر خان ، ڈی ار سی چیرمین گلفراز خان اور تنظیم تاجران صدر حاجی خانفراز  نے راضی نامہ کروا کر معاملے کو ختم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button