
چکدرہ(تحصیل رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔ البتہ سرٹیفکیٹ اور ڈگری کی حصول کی فیسوں کو ایڈوانس میں پہلے سمسٹر کے فیس کے ساتھ ایڈجسٹ کردیا ہے۔ تاکہ طلباء کو ڈگر ی کی حصول میں اسانی ہو۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تیمرگرہ معاذ آحمد نے کوارڈینیٹرمحمد آیاز کے ساتھ مقامی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور مختلف گروپوں میں جھوٹی اورافواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے محتلف پروگراموں کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔جو غلط ہے اور گمراہ کن ہے۔ البتہ یونیورسٹی نے اپنی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے پہلے سمسٹر کے ساتھ ڈگری اور سرٹیفکیٹ کی حصول کی فیس بھی شامل کردی ہے جو کہ خوش ائندبات ہے۔ تاکہ طلباء و طالبات تمام سمسٹر کی تکمیل کے بعدبغیر کسی تاخیر کے اپنی ٹرانسکرپٹس اور ڈگریاں حاصل کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ کورس اور ڈگری کے احتتام پر طلباء کو بلاتاخیر ان کی ڈگری ان کے دستیاب پتوں پر بھیج دی جائے گی کیونکہ ڈگری اور سرٹیفکیٹ کی فیس پہلی سمسٹرکے فیس کے ساتھ جمع کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اب طلباء و طالبات کو ڈگری کی حصول میں کوئی دشواری نہیں رہے گی.
ایم عوام