
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ، ڈاکٹر ندا اقبال کے زیر نگرانی فیس بک لائیو کھلی کچہری (13 جون 2024) کے دوران ایک شہری نے تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی کے متعلق شکایت کی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر تیمرگرہ نے کارروائی کرتے ہوئے ، ہسپتال ایمرجنسی کا وزٹ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے سٹاف کی حاضریاں چیک کئیے اور طبی سہولیات کا جائئزہ لیا۔ موقع پر موجود سٹاف کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں مریض کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد متعلقہ وارڈ کو ریفر کریں۔ مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام بلخصوص مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئے، ساتھ ہی صفائی ستھرائی کی بھی ہدایت کی گئی ۔انھوں نے مزید کہا کہ عوام ہماری اپنی عوام ہیں اور ان کی خدمت کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔