
بونیر ( اے ار عابد سے )
تحصیل خدوخیل کے عوام نے قامی تڑون کے زیر اھتمام ہیڈ کوارٹر طوطالئی میں آ من ریلی کا انعقاد کیا۔جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں علاقہ مشران اور نوجوانوں نے سیاست سے بالاتر ہوکر شرکت کی ہے اور ھم سب خدوخیلی ایک ہیں ھم اپنی سر زمین پر آمن چاہتے ہیں کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ریلی کے شرکاء نے سفید جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر آ من آ من لکھا گیا تھا۔
آ من ریلی کے شرکاء سے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے سیاسی وابستگی ظاہر کئے بغیر اور علاقہ مشران نے خطاب کیا ۔مقررین نے آ من کو اولین ترجیح قرار دیا اور ریاست سے مطالبہ کیا کہ خدوخیل میں آ من کو درپیش خطرات کے پیش نظر پولیس اور عوام کو ملکر کاروائی کی اجازت دی جائے کیونکہ پولیس اور عوام اپس میں بھائی بھائی ہیں اور دونوں ملکر باھمی اعتماد کیساتھ کسی بھی دھشت گرد عناصر کا راستہ روک سکتے ہیں۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پولیس زندہ باد اور عوام پولیس اعتماد زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔