
بونیر(اے ار عابد سے )
پیر بابا جامع مسجد میں عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں روح پرور تقریب زیر انتظام سجادہ نشین مخدوم سید حسین شاہ باچا منعقد ہوئی جس میں سابق ڈپٹی کمشنر اسماعیل خان ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر خان کے بھائی جوہر علی خان خطیب جامع مسجد قاری یاسین ضلع بھر سے سادات علاقہ مشران جوان بچے اقلیتی برادری اور دیگر اضلاع سے عقیدت مند کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔تقریب میں جید علمائے کرام نے حضور اقدس کے شان مبارکہ سیرت و صورت اور کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی پیدائش عالم انسانیت اور مخلوق خدا کے لئے رحمت و معفرت اور خیر خواہی کا اعلیٰ ترین تخفہ گردانہ اور مسلمانوں کو حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش پر دل کھول کر خوشیاں منانے اور حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے پیعام آمن کو عام کرنے کی تلقین کی۔تقریب میں مانے ہوئے نعت خواں بھی شریک ہوئے جنہوں نے حضور صلی علیہ وآلہ وسلّم کی شان اقدس میں عقیدت کے نزرانے پیش کئے اور داد وصول کئے۔تقریب میں مدرسہ دربار عالیہ کے کے طلبہ نے ختم القران عظیم الشان کی سعادت حاصل کی اور شرکاء نے پھولوں کے ہار پہنائے اور خطیب جامع مسجد دربار حضرت پیر بابا صاحب کے پیش امام قاری یاسین نے اجتماعی دعا مانگی اور مخدوم خاندان کی جانب سے تمام شرکاء مجلس میں لنگر تقسیم کی گئی۔