
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیر نگرانی کامرس کالج تالاش شمشی خان میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
کھلی کچہری میں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سلیم عباس کلاچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جناب بشیر خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب گوہر علی ، تحصیل چئیرمین تیمرگرہ مفتی عرفان الدین اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
۔ کھلی کچہری میں تالاش جرگہ کے مشران اور عوام نے شرکت کی۔
۔ تالاش گرینڈ جرگہ کے مشران نے ہسپتالوں میں فزیکل وریفیکشن شروع کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور منشیات کے خلاف کریک ڈاون پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے کارکردگی کو سراہا۔
۔ بعض عوامی مسائیل پر موقع پر موجود سرکاری محکموں کے سربراہان نے ریسپانڈ کیا۔
۔ عوام نے صحت ، تعلیم ، پانی ، ہسپتال میں طبی سہولیات، ترقیاتی پروجیکٹس ، زراعت سے وابستہ مسائیل، کے حوالے سے شکایات کئے۔
۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ آپ کے علاقے میں جتنے منشیات فروش ہیں ان کو مقامی پولیس کو رپورٹ کریں۔ منشیات کے عادی افراد کا علاج کریں ان کو ایک مریض کے طور پر دیکھا جائے۔ منشیات فروشوں کے خلاف سوشل بائیکاٹ کریں۔ عوام کے بھر پور تعاون سے منشیات فروشوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے عوام سے رضاکارانہ طور پر گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹانے کی اپیل کی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ وزیراعلی عوامی پورٹل "اختیار عوام کا (اصلاح یا سزا)” اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا پر تفصیل سے روشنی ڈالیں۔
۔ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی ، معیاری دودھ ، خوراک کی دستیابی ، صفائی ، سپورٹس ایونٹس پر کام جاری ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) کو تالاش سکول کے معائینہ اور تفصیل رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔ نمائیندہ پیسکو کو ہدایت کی بانڈگئی کے مقام پر کل تک روڈ سے بجلی کے پول کو ہٹایا جائے۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے عوامی شکایات پر تفصیلی جوابات دئیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام اور سرکاری محکموں کے سربراہان کے درمیان کوارڈنیشن قائیم کرنا اور ان کو اپنے مسائیل کے حل کے لئے اسان فورم فراہم کرنا ہے۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکمہ جات کے آفسران کو ہدایات جاری کی کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات پر جلد از جلد عمل درعمل یقینی بنائیں۔