
دیر(بیورو رپورٹ ) ضلعی سول ڈیفنس آفیسر علی شیر کی خصوصی ہدایت پر ضلعی سول ڈیفنس انچارج منظورالحق کی نگرانی ڈوگ بالا بازار میں آگ بجھانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سول ڈیفنس رضاکاروں کیلئے جرگہ ہال میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں ڈوگدرہ کے علاقے ڈوگ بالا بازار
میں شدید آتشزدگی جیسے واقعات کی وجہ سے پورے بازار جلنے کا خطرہ تھا۔ لیکن اگ بجھانے میں سول ڈیفنس پوسٹ وارڈن ڈوگدرہ لوئر پوسٹ وارڈن ڈوگدرہ اپر کی رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کرخدمات سرانجام دیا تھا جس کی وجہ سے اگ پر مکمل قابو پالیا تھا۔ جس کے باعث سول ڈیفنس رضاکاروں کی اچھی کارکردگی پر بدست اے سی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر یاسر علی توصیفی سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
اس موقع پر
آرگنائزیشن چیف وارڈن اپر دیر اسراریوسفزئی ، ایڈیشنل چیف وارڈن انورزیب ،ڈویژنل وارڈن بادشاہ زادہ ,گروپ وارڈن لعلی خان ,انورخان ,جان بادشاہ ، پوسٹ وارڈنز،ڈپٹی پوسٹ وارڈنز اور اس پروقار تقریب میں سول ڈیفنس رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مہمان خصوصی و اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر دیراپر ڈاکٹر یاسرعلی نے سول ڈیفنس آرگنائزیشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔
جبکہ سول ڈیفنس آرگنائزیشن اسرار یوسفزئی و دیگر رضاکاروں نے عہدکرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہم سب مل کر پہلے سے زیادہ جذبے اور تیزی سے ایسے واقعات میں خدمات انجام دینگے۔ اور انشاءاللہ ضلع دیر بالا کی ہر گھر میں ہر فرد کو سول ڈیفنس آرگنائزیشن کا حصہ بنائینگے۔
کیونکہ یہ رضاکار بغیر کسی معاوضہ کے مصنوعی اور قدرتی آفات میں اپنے رضاکارانہ خدمات ہر مشکل گھڑی میں ادا کرتے ہیں ، عام شہری بلکہ عوام دیر اپر سول ڈیفنس کے رضارکارانہ خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ دیر اپر سول ڈیفنس کے جوان بلا معاوضہ قدرتی آفات کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر عام شہریوں کے مال و املاک کو محفوظ کرنے اور عام شہریوں کے زندگی بچانے میں اپنا جان لیوا خدمات پیش کرتے ہیں۔
آخر میں رضاکاروں میں توصیفی سرٹیفکیس تقسیم کئے گئیں