فضل حکیم خان کی ملاکنڈ ڈویژن کے کارکنوں کو لاہور جلسے میں شرکت کی ہدایت

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے قائد عمران خان کی کال پر آج 21 ستمبر مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے عظیم الشان جلسے میں ملاکنڈ ڈویژن کے کارکنوں کو بھر پور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کی طرح ملاکنڈ ڈویژن کی غیور عوام بھی اپنے ہر دلعزیز لیڈر قائد عمران خان کی جلد سے جلد اور بحفاظت رہائی، عدلیہ کی خودمختاری، حقیقی آزادی، ملک میں بدترین مہنگائی کے خاتمے اور فارم 47 کی جعلی حکومت کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم کا حصہ بننے کے لئے تیار ہیں آج مینار پاکستان لاہور میں ہونے والا تاریخی جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، پی ٹی آئی ٹائیگرز اور عوام اس جلسہ میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ عمران خان کی رہائی جلد از جلد ممکن ہو اور ملک میں قانون کا بول بالا ہو، اس سلسلے میں پورے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام پی ٹی آئی کارکنان کو پیغام دیا جاتا ہے کہ اپنے حلقے کے ممبران اسمبلی کے قیادت میں پرامن طریقے سے آج صبح 11:30 بجے تک اپنے اپنے قافلوں کے ہمراہ چکدرہ انٹر چینج پہنچ جائے وہاں سے بڑے قافلے کے شکل میں جلسہ میں شرکت کیلئے روانگی ہوگی دوپہر 1:30 بجے تک صوابی انٹرچینج پہنچے گے جہاں سے قافلوں کی قیادت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کرینگے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ آج کا جلسہ پاکستان کا تاریخی جلسہ ثابت ہوگا اس ملک کو عمران خان کی ضرورت ہے عمران خان ہی اس ملک کی تقدیر بدلے گا انہوں نے کہا پاکستانی عوام عمران خان کو جلد از جلد جیل سے رہائی کے منتظر ہیں انشاءاللہ ملاکنڈ ڈویژن سے تاریخی بڑا قافلہ جلسے میں شرکت کریگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کی ضلعی تنظیمیں، تحصیل تنظیمیں، ویلج چئیرمین و کونسلر صاحبان، پارٹی کے مشران و کارکنان، عہدہ داران، آئی ایس ایف، انصاف یوتھ ونگ اور تمام کارکنان سے گزارش کی جاتی ہے کہ آج 21 ستمبر کو وقت کی پابندی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج صبح ساڑھے گیارہ بجے چکدرہ انٹرچینج پہنچے جہاں سے لاہور جلسے کے لئے روانگی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button