
بدنام زمانہ منشیات فروشان گرفتار، چرس برآمد۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد خان کے ویژن (منشیات سے پاک معاشرہ) کے تحت تھانہ واڑی اور تھل پولیس نے موت کے سوداگروں/منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشان مسمی اورنگزیب ولد شاد محمد ساکن موہا شریف کے قبضے سے 531 گرام چرس جبکہ مسمی محمد زبیر ولد ظریف ساکن بنال کس تھل کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیے۔ مزید تفتیش جاری..