
ضلعی اتنظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت پر 23 سے 28 ستمبر 2024 تک خواتین کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں اور ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر دیر لوئرجناب آصف علی شاہ احکامات کی روشنی میں خواتین کا ہفتہ منایا گیا ۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز سکولوں / کالجوں میں آگاہی سیشن اور پودے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گرلز ڈگری کالج گل آباد تحصیل ادئنزئی میں طالبات نے خواتین کے حقوق، کردار اور جدوجہد کے حوالے سے تقاریر پیش کیں۔ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گل آباد محترمہ فرح واصل مہمان خصوصی تھیں ۔ محترمہ فرح واصل نے خواتین کے حقوق ، معاشرے میں خواتین کے کردار اور پودوں کے افادیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں کالج کے احاطے میں پودے لگائے گئے، چیر کے 200 پودے اور دیودر کے 100 پودے مذکورہ کالج کے طالبات میں تقسیم کی گئی۔