
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلی خیبر پختونخوا جناب علی امین خان گنڈا پور کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارت اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ان لائین کھلی کچہری کا انعقاد۔
۔ ان لائین کھلی کچہری میں ایس۔ پی۔ جناب رشید احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب گوہر علی ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی ، تمام محکمہ جات کے سربراہان موجود تھے۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے ـ اختیار عوام کاـ ایپ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ہر کھلی کچہری سے پہلے گزشتہ کھلی کچہری کی پروگرس ریویو میٹنگ ہوگی لہذا کھلی کچہری کے ارسال کردہ عوامی شکایات پر فوری کاروائی کریں۔ کچھ عوامی مسائئل پر متعلقہ ڈیپارٹمنت کے سربراہان نے موقع پر وضاحت کی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے ایشوز پر تفصیلی جوابات دئیے اور بعض مسائیل پر فوری کاروائی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) اور اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ کو احکامات جاری کئے۔
۔ ایک سوال کے جواب ایس۔ پی (انوسٹیگیشن) جناب رشید احمد نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ضلعی بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب سلیم عباس کلاچی کے زیرنگرانی کریک ڈاون جاری ہیں۔ عوام منشیات فروش میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں ان کے نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عوام کی بھر پور تعاون سے منشیات فروشوں کے خلاف فوری کاروائی ہوگی۔