
واڑی(نمائندہ نوائے دیر) سالانہ بجٹ میں دیر موٹر وے اور واڑی کو ضلع کا درجہ دینے کے لیے فنڈز مختص کیا جائے پانچ اضلاع کی عوام سے ووٹ لینے والوں کا امتحان شروع ہوچکا، وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار سلطان خیل پائندہ خیل گرینڈ جرگہ کے سربراہ ملک حاجی شیر بہادر اور پیپلزپارٹی دیر بالا کے ضلعی جنرل سیکرٹری جہان زیب خان ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر پانچ اضلاع دیر لوئیر باجوڑ ،دیربالا ،چترال لوئیر اور چترال اپر کے عوام نے ااعتماد کیا اب یہ ان منتخب نمائندوں کی امتحان ہے کہ وہ صوبائی اور مرکزی حکومت کو قائل کرکے جون کے مہینے میں منظور کرائے جانے والے سالانہ بجٹ میں دیر موٹر وے اور واڑی کو ضلع کا درجہ دینے کے لیے ترقیاقی اور تعمیراتی بجٹ مختص کرکے عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔