زرعی یونیورسٹی سوات کا اجلاس: طلباء کے وظائف میں 4 کروڑ روپے کا اضافہ، مالی نظم و ضبط کی تعریف

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) زرعی یونیورسٹی سوات کے مالیاتی اور منصوبہ بندی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر داؤد جان منعقد ہوا۔ اجلاس میں طلباء کے وظائف کے فنڈ میں چار کروڑ روپےکا اضافہ کیا گیا۔شرکاء نے یونیورسٹی کے بہترین مالی نظم و ظبط کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ ایجنڈے کے تمام نکات منظور کرلئے گئے۔ اجلاس میں محکمہ اعلىٰ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری جاوید اقبال، اعلیٰ تعلیمی کمیشن اسلام آباد کی ڈائیریکٹر مس سمینہ در٘انی، محکمہ زراعت کے ڈپٹی سیکریٹری مس عف٘ت عنبرین، محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکریٹری حماد رضا، زرعی یونیورسٹی کے مشیر خزانہ اکبر خان اور ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر ابرارالحق نے شرکت کی۔ میاں اقبال شاہ اور غی٘ور دانش نے اجلاس کی معاونت کی۔
اجلاس نے اپنے ساتویں اجلاس میں کۓگۓ سفاشات پر عمل درعمل، اینویسٹمنٹ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق، طلباء کے لۓ کانٹریبیوٹری ویلفیئر فنڈ کا قیام، امتحانات اور ٹرانسپورٹ کے لۓ فیسوں کا تعین، ایڈوائزر ز کی تعیناتی ، وظائف کا صوبے کے تمام اضلاع کے طلبہ تک توسیع، اینویسٹمنٹ پالیسی کی منظوری،ملازمین کی کم سے کم تنخواہ (36000) تک بڑھانے ، یونیورسٹی میں اعلیٰ ماہرین کے لیکچر سیریز کا آغاز اور وظائف کے اینڈاومنٹ فنڈ میں چار کروڑ روپۓ کے اظافہ جیسے دور رس تجاویز پر غور کیا اور ان تمام تجاویز کی منظوری کی سفارش کی۔
شرکاء نے بہترین مالی نظم وضبط، قابل عمل تجاویز پیش کرنےاور طلباء کے لۓ سہولیات اور وظائف میں اضافے پریونیورسٹی انتظامیہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے قرار دیا کہ یونیورسٹی ہمیشہ اپنے طلباء کے سہولیات اور وظائف کو پہلی ترجیح رکھتی آرہی ہے۔ آج کے فیصلے بھی طلباء کی بہبود اور معیاری تعلیم کے لۓ سنگ میل ہیں اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے اجلاس کو بتایا کہ یونیورسٹی تقریباً ڈھائی سال کے قلیل عرصےمیں شاندار ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترقی میں یونیورسٹی کے تمام انتظامی اجلاس کا کردار رہا ہے۔ انہوں نے اپنی انتظامی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی اور اجلاس کےشرکاء کے تعاون اور یونیورسٹی کے لۓ ان کے خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button