دیر پائین: کم وزن اور سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی پر دوکانداروں کے خلاف ایف۔ آئی ۔آر درج

Spread the love

محکمہ خوراک ضلع دیر پائین
ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین جناب واصل خان خٹک صاحب کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین جناب کاشف احسان صاحب کی زیرِ قیات آج بمورخہ2024-05-07 کوشبیر احمد (فوڈ انسپکٹر)نے شمشی خان اور تالاش بازار میں قصائیوں، نانبائیوں، مرغ فروشوں اور سبزی فروشوں کے دوکانوں کو چیک کیا۔ کم وزن اور سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی اور سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پر متعلقہ دوکانداروں کے خلاف تھانہ تالاش میں 10 (ایف۔ آئی ۔آر) درج کی گئی۔
دوکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں رکھیں اور اس پر عملددرآمد کو یقینی بنائیں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جو ان کے کاروبار کی بندش پر منتج ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button