دیر پائین: عطائی ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت دیر پائین میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارت عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون کے حوالے سے میٹنگ۔
۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جناب بشیر خان ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب زید صافی، ڈی۔ ایچ۔او نثار خان ، ڈرگ انسپکیٹر، این۔ سٹاف آفیسر ڈاکٹر نیاز محمد ، ڈاکٹر نور حمید نے شرکت کی۔
۔ ہدایات ڈپٹی کمشنر دیر پائین۔
۔ تمام سٹیک ہولڈر پر مشتمل سب ڈویژنل لیول پر اسسٹنٹ کمشنر کے زیر نگرانی کمیٹی نوٹیفائی کی جائے۔ روٹیشنل بنیاد پر تمام سٹیک ہولڈر ہر سب ڈویژن میں معائنے کریں گے۔
۔ کمیٹی ماہانہ بنیاد پر اپنے پروگرس رپورٹ جمع کریں گے۔
۔ جو بھی ہیلتھ کلینک، ہسپتال ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی سے رجسٹرڈ نہیں ہے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
۔ عطائیوں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ جعلی ادویات، غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button