چئیرمین قمبر محمد ریاض خان کا وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے خلاف احتجاجی مطالبہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)چئیرمین ویلج کونسل قمبر محمدریاض خان نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی جانب سے اہلیان قمبر کی حلق تلفی پر مزمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے معاملے کی تحقیقات اور اہلیان قمبر کی دادا رسی کا مطالبہ کردیا، سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف کو ملنے والا فنڈ اس کا ذاتی نہیں بلکہ یہ حکومت کی جانب سے عوام کی ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کیا کیا جاتا ہے، لہذا اس فنڈ کو عوام کی فلاح و بہبود کے مسائل حل کرنے کیلئے استعمال کیا جائے بصورت دیگر ہم اس کےخلاف بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے، انہوں ڈاکٹر امجد کے پیغام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ موصوف نے امریکہ سے پیغام جاری کیا جس کے بعد متعلقہ حکام نے ٹرانسفارمر مرمت سے انکار کیا جس پر ہم نے اپنے جیب سے فیس کی رقم جمع کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسئلہ حل کر دیا لیکن اب مزید یہ سلسلہ جاری نہیں رہے گا، انہوں کہا کہ تین سال گزرنے کے باوجود بلدیاتی نمائندو کو تاحال فنڈ جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہم عوام کو درپیش کوئی بھی مسئلہ حل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، پریس کانفرنس میں جملہ اپوزیشن چئیرمینوں انور اقبال بالے،شعیب خان، شوکت خان، ملک نصیر، محمد ایوب،وقایت اللہ، نور خان ،فیاض خان، ریاض خان، عظمت خان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر موصوف کے رویہ کا نوٹس لے کر تمام یونین کونسلوں کے عوام کی خدمت کیلئے یکساں فنڈز فراہم کرتے ہوئے ان کی خدمت کی جائےاور وزیر اعلی نے ہم سے فنڈز فراہمی کے جو وعدے کئے ہیں ان پر فوری عمل کرتے ہوئے چارسال کا ترقیاتی فنڈ یکمشت جاری کیا جائے، بصورت دیگر ہم اس کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button