سوات: مٹہ میں فائرنگ سے شخص قتل، خاتون سمیت 2 گرفتار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے گل ڈھیرئی جورہ میں ایک شخص کو فائرنگ کرکےقتل کردیا گیا ۔ پولیس نے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ اوتھانہ مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق گزشتہ رات نوجوان کامران ولد تازہ گل پر اپنے گھر کے قریب فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا ۔ جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگیا اوربعدازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔پولیس نے مقتول کے بھائی عمران کی مدعیت میں ملزمان شیر دالی ولد خائستہ گل اور مسماۃ(م) ولد محمد زادہ ساکن گل ڈھیری مٹہ کو گرفتار کر لیاہے۔وجہ قتل تنازع زن بتایاجاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button