دیر بالا پولیس کو 4×2 گاڑی اور جدید موٹرسائیکل کی فراہمی، امن کے قیام کیلئے اہم قدم

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان نے ایم ٹی او دیر بالا رحیم الدین کو نئے 4×2 پک اپ گاڑی اور جدید موٹرسائیکل کی چابیاں حوالے کیں۔۔۔

جرائم کے خاتمے، امن کے قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیخاطر تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔۔۔ ڈی پی او دیر بالا.تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان کی خصوصی مہربانی پر دیر بالا پولیس کیلئے 4×2 گاڑی اور جدید موٹرسائیکل منظور کر لیے گئے۔ ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان نے دیر بالا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے، ہر قسم کے جرائم کی بیخ کنی اور عوام کی جان، مال اور آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او آفس دیر بالا میں ایم ٹی او دیر بالا کو نئے گاڑی اور جدید موٹرسائیکل کی چابیاں حوالہ کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا کا کہنا تھا کہ ان جدید گاڑیوں کی فراہمی سے دیر بالا کو امن کا گہوارہ بنانے میں بہت مدد ملے گی، پولیس کسی بھی جگہ پر ایمرجنسی کی صورت میں بروقت پہنچ سکیں گے، ہنگامی صورتحال سے جلد نمٹا جاسکے گا اور پولیس کی استعداد کار میں بھی کافی اضافہ ہوگا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button