کالام تا مہوڈنڈ سڑک میں خردبرد، دیواریں مسمار

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں کالام تا مہوڈنڈ جھیل سڑک تعمیراتی منصوبے میں خردبرد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دیواروں کو مسمار کردیا گیا۔ ایشئین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون سے کالام بازار سے مہوڈنڈ کنڈیل شئی 35 کلومیٹر سڑک پر جاری کام کے دوران مقامی ٹھیکداروں کی جانب سے حفاظتی پشتوں میں غیرمعیاری مٹرئیل استعمال کرنے کاانکشاف ہواتھا۔ جس پر زیڈ کے بی کے انجنئیرز بخت روان نے کاروائی کرتے ہوئےمہوڈنڈ جھیل اور پلوگاہ کے مقامات پر دیواروں کو بھاری مشینری سے مسمار کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور زیڈ کے بی کمپنی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگی، مقامی مفادپرسٹ ٹولہ معیار کو خراب کریں گے تو سارا کام مسمار ہوگا۔ سیاحتی علاقوں کی سڑکیں بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر معمولی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button