اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایتھوپیا کے سفیرڈاکٹر جمال بکر عبداللہ سے ملاقات۔

Spread the love

 

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال۔

ایتھوپیا ایک پارلیمانی جمہوریت ہے: ایتھوپیا کے سفیر

ایتھوپیا اپنے خطے میں علاقائی امن و استحکام کی لئے اہم کردار ادا کررہاہے: ایتھوپیا کے سفیر

ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے، جمال بکر عبداللہ

دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں میں اضافہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سفیرڈاکٹر جمال بکر عبداللہ

ایتھوپیا کا سفارت خانہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے: ایتھوپیا کے سفیر

ایتھوپیا براعظم افریقہ کا اہم ملک ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان لک افریقہ پالیسی کے تحت ایتھوپیا سمیت تمام افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں، اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر کی دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور۔

دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں اقوام کے بہترین مفاد میں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

دونوں ممالک میں تجارت، صنعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، سردار ایاز صادق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button