رپورٹ سارہ خان
اسلام آباد: اکادمی ادبیاتِ پاکستان کے زیر اہتمام "چائے، باتیں اور کتابیں” کے سلسلے کی 33ویں ہفتہ وار غیر رسمی نشست 2 اکتوبر 2024 کو منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں اہلِ قلم شریک ہُوئے۔ شریک اہلِ قلم نے اکادمی ادبیات کے افسران کو مبارکباد پیش کی جو حال ہی میں ترقیاں پا کر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ اکادمی ادبیات کے ترقی پانے والے افسران جناب محمد عاصم بٹ، جناب نصیرالدین آذر سعید، جناب میر نواز سولنگی، اور جناب اختر رضا سلیمی اس نشست میں موجود تھے۔ اس موقع پر اہل قلم نے اکادمی کی صدر نشیں ڈاکٹر نجیبہ عارف کو ان کے زیر سایہ ہونے والی افسران کی ترقی پر مبارک باد پیش کی۔ صدرنشیں ڈاکٹر نجیبہ عارف نے اہلِ قلم برادری کا شکریہ ادا کیا جو اِس پُرمسرت موقع پر اکادمی کے افسران کو مبارکباد پیش کرنے تشریف لائے۔ ترقی پانے والے افسران نے کیک کاٹا۔
اس نشست میں بزرگ شاعر جناب فہیم جوزی نے انسانی زندگی کی بقا کے حوالے سے جدید میڈیکل سائنس کی پیش رفت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ تقریب کے آخر میں معروف شاعر جناب احمد عطا اللہ نے اپنی غزلیں پیش کی جبکہ جناب فہیم جوزی نے اپنی مختصر نظمیں سنائیں۔
صدر نشین اکادمی ادبیاتِ پاکستان ڈاکٹر نجیبہ عارف نے تمام ایل قلم خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ اس خصوصی نشست میں ڈاکٹر نجیبہ عارف، جناب فہیم جوزی، محترمہ فریدہ حفیظ، جناب محمد حمید شاہد، جناب احمد عطا اللہ، جناب امداد آکاش، جناب عالی شعار بنگش، ڈاکٹر منظور ویسریو، جناب اسحاق سمیجو، جناب عمران جہانگیر، ڈاکٹر بی بی امینہ، جناب حسیب جمال، جناب طاہر فاروق بلوچ، محترمہ مدیحہ، جناب وسیم فقیر، جناب حمزہ شیخ، جناب محمد عاصم بٹ، جناب نصیرالدین آذر سعید، جناب میر نواز سولنگی، جناب آختر رضا سلیمی، جناب محمد ساجد، محترمہ سمیرا ملک، محترمہ شامین، جناب محمد سعید و دیگر شامل تھے۔