سیرت کانفرنس پی کے 7 سوات میں جماعت اسلامی خواتین کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پی کے 7 سوات میں سیرت کانفرنس کا انعقا د کیا گیا جس میں خواتین کے ساتھ طالبات اور ان کے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیرت کانفر نس کا مقصد معاشرے کےُایک بڑی کل کو نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے روشناس کرانا تھا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظمہ ضلع اقبال جھان نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہماری لئے مشعل راہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زندگی کے ہر پہلو پر راہنمائی کی ہے، بطور ناصح، استاد، مجاھد ، کمانڈر، لیڈر، اور حکمران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی اور موجودہ دور میں مسلمان جس پستی اور ذلت کا شکار ہیں۔ اس سے نکلنے کا واحد حل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ میں ہے۔ جماعت اسلامی اس مقصد کے لئےسرگرم ہے۔ انہوں نے شرکا کو جماعت اسلامی کی ممبر بننے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ممبر بن کر جماعت اور اسلام کی طاقت بن جائے تاکہ ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑے ہوکر اسلا می نظام کی نفاذ کے لئے کوششں میں شریک ہو۔انہوں نے کارکنان سمیت خواتین کو ھدایت کرتے ہوےُکہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو خود بھی پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی پڑھائے تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے مانوس ہو اور پھر اپنی زندگیوں میں بھی ان تعلیمات پر عمل پیرا ہو۔ کانفرنس سے سعدیہ حیدر اور زاہدہ کرم نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کا اختتام ملک وقوم کی سلامتی کی دعا کی ساتھ ہوا۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button