انصار الاسلام کے صوبائی سالار اسرار مروت: 8 ہزار رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل

Spread the love

تیمرگرہ بیورو رپورٹ
جمعیت علماء اسلام کے ذیلی رضاکار تنظیم انصار الاسلام کے صوبائی سالار اسرار مروت میں کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 8 ہزار رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے،قائد جمعیت کی جانب سے کسی بھی قسم کی احتجاجی تحریک شروع کرنے کی صورت میں مذکورہ رضاکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔تالاش سراے پایان رحیم حقانی کے رہائش گاہ پر مقامی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرار مروت کا کہنا تھا کہ انصار الاسلام کے جان نثار رضاکار اپنے قائدین سیکورٹی کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم قدرتی آفت یا ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں لوگوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی کے حوالے سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،اسرار مروت کا کہنا تھا کہ قائدین کی سیکورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا احتجاجی تحریک کی صورت میں قائدین کو مکمل سیکیورٹی فراہمی کے لیے تین حفاظتی حصار قائم کیے جائیں گے۔تاکہ کسی بھی قسم کی تخریبی کاروائی کا بروقت تدارک کیا جا سکے اس مقصد کےحصول کے لیے صوبہ بھر میں 8 ہزار رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوری کادوروزہ اجلاس جاری ہے جس کے بعد ہونے والے فیصلوں کے روشنی میں انصار الاسلام اپنا اگلا لائے عمل طے کریگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button