بونیر: پولیس ٹریننگ اسکول میں 12ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ

Spread the love

بونیر (اے ار عابد سے )
پولیس ٹریننگ سکول بونیر میں 12 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا عبدالعفور آفریدی تھے۔تقریب میں شاہ حسن ڈی پی او بونیر ،کاشف قیوم ڈپٹی کمشنر بونیر ، جہانگیر خان ایس پی انوسٹی گیشن بونیر پولیس افسران ، سول سوسائٹی،پاس آوٹ ھونے والے ٹریننز اور انکی فیملیز، شریک ہوئیں
ھزارہ ریجن اور ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 314 جوانوں پر مشتمل ریکروٹس نے تربیت مکمل کرکے پریڈ، مارشل آرٹ اور ATS ڈیمو کا شاندار مظاہرہ کیا،12 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تیاری ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول بونیر ایس پی کامران خان کی نگرانی میں کی گئی۔
ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رہنے غیر جانب داری سے کارہائے منصبی کی احسن طریقے سے انجام دہی شہریوں کے وقار و پولیس کے ضابطہ کار پر پابند رہنے کا حلف اٹھایا۔
دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے (بیسٹ آف پریڈ) (بیسٹ آف لاء) اور (بیسٹ آف فائر) ریکروٹس میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عبدالعفور آفریدی نے تمام پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آوٹ کا دن خوشی کا دن ہوتا ہے آپ تمام اہلکار ٹریننگ سکول سے علم و تربیت اور تجربہ حاصل کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت بہتر انداز سے کرینگے اور تمام جوان خیبر پختون خواہ پولیس کا نام روشن کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button