بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلع ملاکنڈ میں کٹیگری اے ہسپتال بٹ خیلہ کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامدالرحمٰن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملاکنڈ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اور دیگر متعلقہ حکام ان کے ہمراہ تھےکمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیااور ہسپتال کی صفائی و بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے ہر شعبے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور مریضوں کو بہتر علاج و سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی انہوں نے سپیشلسٹ ڈاکٹر کی روسٹر جاری کرنے اور ایمرجنسی روم مزید وسیع کرنے کے بھی ہدایت کی ایم ایس بٹ خیلہ ڈاکٹر عرفان الدین نے کمشنرملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان کو ہسپتال کے مختلف مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی