سوات( بیورورپورٹ )جماعت اسلامی سوات کے نو منتخب امیر حمیدالحق نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے نو منتخب امیر حمید الحق نے اس عزم کا اظہا رکیا کہ وہ اقا مت دین کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نئے عزم اورحوصلے کے ساتھ جماعت کو نہ صرف تنظیمی طو ر پر مستحکم بنا ئے گابلکہ اسے عوامی حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر بھی استعمال کرے گا۔