سوات(بیورورپورٹ) ناظمہ صوبہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اور سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے خواتین کی منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری کامیابی کا واحد راستہ صرف اور صرف قرآن سے جڑنا ہے اور قرآن سے راہنمائی لینی ہے۔ اس موقع پر نائب صوبہ اقبال جہاں اور ضلعی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مسلمان بحیثیت قوم جس پستی میں گرتے جارہے ہیں ۔اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم نے قرآن مجید اور سنت رسول ﷺ کو پس پشت ڈال دیا ہے اور انسان کے بنائے ہوئے قوانین کے محتاج ہو گئے ہیں۔ اس بابرکت تقریب میں ذیلی جامعات کی نگران شاہ گل نے ختم قرآن کی بیسیوں خواتین میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی دوپٹہ پوشی بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔