بونیر: آر پی او ملاکنڈ کی پولیس شہداء کو خراج عقیدت، جرائم کنٹرول پر اجلاس

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے )
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن عرفان اللہ خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہ حسن کے ھمراہ پولیس لائن ڈگر میں یادگار پولیس شہداء پر حاضری دی ہے اور پھولوں کا گلدستہ رکھا ہے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کی سربراہی میں پولیس لائن ڈگر میں ڈی آر سی ممبران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں درپیش ضروری مسائل کی نشاندہی کی گئی اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی آر سی کی موثر استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ۔
آر پی او نے پولیس کی اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی ہے جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہ حسن ،ایس پی انوسٹی گیشن جملہ ایس ڈی پی اوز بشمول انچارج ڈی ایس بی سی ٹی ڈی سپیشل برانچ نے شرکت کی ہے ۔میٹینگ میں سرکل وائز کرائم اور پراگریس کا جائزہ لیا ہے اور زیر تفتیش اور ان ٹریس مقدمات پر تفصیلی بریفننگ لی ہے۔اجلاس میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر عوامی تعاون کا حصول اور کمیونٹی پولیسنگ ماڈل کو اپناتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button