سوات: پولیس ٹریننگ اسکول کے 429 ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ، ڈی آئی جی ٹریننگ کی شرکت

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات میں پولیس ٹریننگ اسکول کے 429 ریکروٹس پاس آؤٹ ہوگئے۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کی ےتقریب کے مہمان خصوصی مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ عبدالغفور آفریدی تھے ۔ جنہوں نے ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت خان کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا ۔انسپکٹر عمررحیم خان نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ ڈی ایس پی سلطنت خان نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں سے حلف وفاداری لیا ۔ چھ ماہ کی تربیت مکمل کرنے ریکروٹس پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا۔پولیس فورس کا حصہ بننے والے چار سو انتیس جوانوں نے چپوترے کے سامنے سے گزر کر سلامی دی ۔جوانوں نے دشمن کو نشانہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیااور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر پولیس جوانوں کاکہناتھا کہ ہم ایک جذبے کے تحت پولیس فورس میں آئے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اوروطن عزیز کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ عبدالغفور آفریدی اس موقع پر کہاکہ جن جوانوں نے تربیت مکمل کرکے حلف اٹھایا ہے ان پر سب سے پہلے دیانت داری اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دینا لازمی ہے تاکہ وہ فیلڈ میں جاکر عوام کی جان ومال کی حفاظت اور ان کی خدمت کو اپنا شعار بنائے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس جوانوں کو معیاری تربیت کے ساتھ ساتھ دشمن اور دہشت گردی سے نمٹنے کی عملی مہارت بھی سکھائی گئی ہے اور پولیس فورس اب اس قابل ہے کہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرسکے ۔ آخر میں انہوں نے تربیت کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button