دیر(بیورو رپورٹ ) فخر دیر کامران غلام نے انگلینڈ کے خلاف ڈیبو ٹیسٹ کے پہلے اننگز میں سنچری اسکور کرلی, کامران کا تعلق دیر شہر سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیر شہر کے رہائشی کامران غلام کو جب انتھک محنت کے بعد انگلینڈ کے خلاف دوسرے میں ڈیبو کا فیصلہ کیا گیا تو کامران غلام نے آج ملتان ٹیسٹ کے پہلے اننگز میں سنچری اسکور کرکے قوم اور ساتھ دیر و خاندان کا نام روشن کردیا۔ جس مکمل کرتے دیر کے شہریوں نے ٹی وی پر لمحات دیکھ کر خوب داد دی ۔ اور کہا جب موقع دیا تو پہلے ہی ٹیسٹ میں کامران غلام نے خود کو کارکردگی کی بیناد پر اہل ثابت کیا۔ شہریوں اور شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ کامران نے پچھلے کئی سالوں سے ڈومیسٹک میں ٹاپ پرفار منس دے رہا تھا لیکن دو بار سولہ رکنی میں لینے کے باوجود کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا تاہم بالاخر انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبو دیا گیا اور انہوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کے پہلے اننگز میں خود کو کارکردگی کی بنیاد پر اہل ثابت کردیا۔ واضح رہے کہ کامران غلام کا حیاگے شرقی جبکہ دیر شہر میں فیملی کے ہمراہ رہائش ہے تاہم جب سے کامران غلام کو کرکٹ بخار چڑھا تو انہوں نے مزید کرکٹ کھیلنے پشاور کا رخ کرلیا اور اب وہ ہشاور میں اپنے بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ جبکہ گذشتہ سال دیر سٹیڈیم میں انہوں دیر سپر لیگ (ڈی پی ایل) میں حصہ لیا جس سے مقامی نوجوان انکے ساتھ کھیل کر انہیں حوصلہ ملا۔ آج کے سنچری اسکور پر دیر سٹیڈیم اور دیر شہر میں شہریوں انکی سنچری مکمل کرنے کیلئے دعائیں بھی کی اور سنچری مکمل کرنے کے بعد پورے ضلع دیر کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔