لوئردیر (احسان اللہ شاکرسے)
جندول کے بازاروں میں ڈرگ انسپکٹر اور ایڈیشنل آسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے، 7 دکانیں سیل، کئی پر جرمانہ
اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈرگ انسپکٹر سلیم خان مروت، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرجندول محمد یونس خان اور ڈرگ اسسٹنٹ راحت اللہ خان نے منڈہ، مسکینی، گھمبیر اور معیارکے بازاروں میں مختلف میڈیکل سٹورز، لیبارٹریوں، ڈینٹل کلینکس اور میڈیکل سینٹروں پر چھاپے اور لائسنس نہ رکھنے والے7 دکانیں سیل کردی، اسی طرح 5 میڈیکل سٹورزپر ایس او پیز فالو نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کی گئی، ڈرگ انسپکشن ٹیم نے کئی میڈیکل سٹوروں سے غیر رجسٹرڈ ادویات کے سمپلز کو اپنے قبضے میں لے لیے جس میں 3 میڈیکل سٹور ملکان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جندول محمد یونس اور ڈرگ انسپکٹر سلیم خان مروت کا کہنا تھا کہ غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کو عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، اور ان کی خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزدید تیز کیا جائے گا اور جلد گرینڈ آپریشن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت قطعی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی