
سوات(بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ عرفان اللہ خان نے ڈسٹرکٹ پولیس سوات میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا آر پی او مالاکنڈ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں مختلف سافٹ ویئر اور، تمام ضلعی میں مختلف جگہوں پر واقع سی سی ٹی وی کیمروں کا معائینہ کیا۔
آر پی او مالاکنڈ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ، ریکارڈ اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ دفتر آنے والے سائیلین اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اُن کو درپیش مسئلہ / مسائل کو فوری طور پر حل کریں
اس موقع پر ان کے ہمراہ قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت خان اور ایڈیشنل ایس پی غلام صادق خان بھی موجود تھے۔
۔۔۔