دیر پائین: خصوصی افراد کیلئے کھلی کچہری، سہولیات کی فراہمی کے مطالبات

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب زید صافی کے زیر نگرانی ریسٹ ہاوس تیمرگرہ میں خصوصی افراد کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد
کھلی کچہری میں تمام محکمہ جات کے سربراہان ، خورشید عالم (صدا فاونڈیشن) فرینڈز آف پیرفلیجیکس ، ہیلپنگ ہینڈ کے نمائندوں اور خصوصی افراد نے شرکت کی۔ –

موقع پر خصوصی افراد نے کھلی کچہری میں درج ذیل مطالبات اٹھائے
بیشتر سرکاری دفاتر میں ہمارے لئے سہولیات نہیں ہوتے ہم انتہائی کمزور اور مجبور لوگ ہیں برائے مہربانی ہمارے لئے سرکاری دفاتر میں علیحدہ واش روم اور الگ راستہ بنایا جائے-
ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہم سے فیس نہ لیا جائے کیونکہ ہم معذور اور بے روزگار لوگ ہیں-

اس کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ہمارے ویل چیئر کیلئے الگ راستہ بنایا جائے ہمارے بیت المال کا فنڈ نہ ہونے کے برابر ہے اس کو بڑھایا جائے
۔ حکومت کو چاہیے کہ ہم معذوروں کو سالانہ 500 ویل چیئر دیا جاۓ معذوروں کو زکوۃ اور احساس کفالت پروگرام میں شامل کیا جائے معذوروں کے سالانہ دن 3 دسمبر یوم معذور کے لیے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے ملازمت میں ہمارا کوٹہ چار فیصد کیا جائے معذوروں کے لیے الگ اسپورٹس کمپلیکس بنایا جائے-

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرتیمرگرہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اس خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔ موقع پر موجود تمام محکمہ جات کے نمائندوں کو ہدایت دی کہ خصوصی افراد کے ان مطالبات کو فوری حل کیا جائے۔ کچھہ مسائیل کے حل کے لئے صوبائی حکومت کو رپورٹ ارسال کی جائیگی۔ تمام محکموں اور سرکاری دفاتر میں ریمپ ، سپیشل باتھ رومز کا انتطام کی جائے۔ ہسپتالوں میں معزور افراد کے لئے خصوصی کاونٹر قائیم کرنے کی ہدایت۔
ایس ڈی پی او سرکل تیمرگرہ نے کہا کہ محکمہ پولیس سپیشل پرسنز کے ساتھ ہر قسم تعاون کرنے کو تیار ہے جس کا بھی کوئی مسلہ ہوں تو ہمارے دفتر کے دروازے خاص کر معذور افراد کیلئے 24 گھنٹے کھولے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button