
بونیر(اے ار عابد سے )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر کاشف خان یوسفزئی کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر کاشف خان یوسفزئی کے مطابق ریسکیو 1122 بونیر نے اس ہفتے میں 64 ایمرجنسی میں خدمات فراہم کئے ہیں۔
جس میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے 10، میڈیکل کے 53 ,اگ لگنے کے 00، بلٹ انجری کے 00 اور ریکوری کے 01 واقعات شامل ہیں ۔ ان واقعات میں ریسکیو 1122 بونیر نے بروقت رسپانس کرکے خدمات فراہم کئے ہیں۔
انہوں نے مذید بتایا ہے کہ ہسپتال سے ریفرل سروس میں 24 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 17 مریضوں کو ضلع کے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا ہے۔
کنٹرول روم انچارج کے مطابق اس ہفتے مجموعی طور پر کنٹرول روم کو 2764 کالز موصول ہوئی ہیں جن میں 1500 غیر ضروری کالز, 1200 ڈراپ کالز اور صرف 64 ایمرجنسی کالز موصول ہوئی ہیں۔