
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کے عوامی ایجنڈا کےتحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب محمد بشیر خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی برائے ڈی ورمنگ کا اجلاس منعقد ہوا-
اسسٹنٹ ریجنل منیجر جناب سبحان خان نے ڈی وارمنگ پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
میٹنگ میں ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار خان ، این سٹاف آفیسر ڈاکٹر نیاز ، ڈاکٹر زکی الدین ، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عزیز الحق ، جناب جواد خان ( کوآرڈینیٹر ڈی وارمنگ پروگرام) نمایندہ ڈی او ز ( میل ( فیملی) اور زکریا فوکل پرسن ، اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی-
ضلع دیر پائین میں ڈی ورمنگ مہم 4 تا 8 نومبر تمام سرکاری/ پرائیوٹ سکولوں اور دینی مدارس میں شروع کی جائیگی۔ ڈی وارمنگ مہم کے دوران پانچ سال سے 14 سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی تدارک کی دوائی کھلائی جائیگی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان نے کہا صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہوتا ہے بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ والدین اس پر کم توجہ دیتے ہیں۔ صوبائی حکومت کا صحت مند معاشرے کے لئے ڈی وارمنگ مہم بہت اہم اقدام ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی۔ تمام اسسٹنٹ / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپنے اپنے سب ڈویژن میں ڈی وارمنگ مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کی جائیگی۔ ضلعی انتظامیہ کی سوشل میڈیا پیجز سے اس حوالے سے خصوصی عوامی آگاہی مہم شروع کی جائیگی۔