
دیر لوئر (رپورٹ یاسر اعظم )
تیمرگرہ کی ایک مقامی ہوٹل میں جمعیت علماء اسلام کے جانب سے آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تمام پارٹیوں کی قائدین بشمول سماجی تنظیمات اور بازار یونین کی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی آمیر جے یو آئی سراج الدین نے کہا کہ آل پارٹی کانفرنس کے انعقاد کا اصل مطلب دیر لوئر میں موجود مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہیں۔کانفرنس میں مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون / ڈراپ شدہ منصوبے / تیمرگرہ سپورٹس کمپلکس / تیمرگرہ بیوٹیفیکشن / تیمرگرہ میڈیکل کالج / صحت کارڈ کی استمال میں کوٹ مار / مالاکنڈ یونیورسٹی / سی پیک روٹس کی بحالی / مہنگائی / ٹرانسپورٹ / مسلئہ فلسطین ، اسرائیلی پراڈکٹس سے بائیکاٹ / بجلی ، لوڈشیڈنگ / بلامبٹ ، گوپلم ایریگیشن سکیم / سکولوں میں دی کنسٹرکشن کے نام پر تعلیمی اداروں کی ناگفتہ صورتحال / تالاش گرلز کالج /تیمرگرہ ایریگشن سکیم اور دیگر اہم مسائل پر بحث زیر غور لایا گیا۔جس پر تمام شرکاء نے اپنے اپنے رائے دئے اور آئندہ کے لئے ٹھوس اقدامات کے لئے پلاننگ کی۔