ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر) اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد سہیل ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نعمان پرویز نے یونین کونسل درنگال میں گاوردیش کے مقام پر پی۔کے۔ایچ۔اے روڈ پر اسفالٹنگ عمل کا جاٸزہ لیا۔ مذکورہ مقام پر ٹھیکدار محمد وحید و سب انجنیر اورنگزیب نے جاری کام کے متعلق بریفنگ دی- سڑک پر اسپالٹنگ کے معیار اور رفتار کو تسلی بخش پا یا گیا- اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ٹھیکدار پی۔کے۔ایچ۔اے کو ہدایات جاری کر دی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ سڑک کے دونوں اطراف پر بروقت شولڈرز تعمیر کئے جائے تاکہ سڑک کو پانی کے بہاو کی وجہ سے متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔